ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیاسی تشدد کو لے کر راج ناتھ نے کیرل کے وزیر اعلی سے فون پر بات چیت کی 

سیاسی تشدد کو لے کر راج ناتھ نے کیرل کے وزیر اعلی سے فون پر بات چیت کی 

Thu, 08 Sep 2016 20:46:13  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی ؍تروونت پوم، 8 ؍ستمبر((ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کیرالہ میں ہوئے سیاسی تشدد کے حالیہ واقعات کے بارے مرکز کے خدشات سے صوبے کے وزیر اعلی پنارائی وجین کو آگاہ کرایا اور ان سے اس بابت قدم اٹھانے کو کہا۔واضح رہے کہ منگل کو ریاست میں بی جے پی کے دفتر پر حملہ ہوا تھا۔دہلی میں حکام نے بتایا کہ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سنگھ نے سیاسی تشدد کو لے کر وجین سے گفتگو کی اور وزیر اعلی نے وزیر داخلہ کو اس بابت مؤثر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بی جے پی کی کیرالہ اکائی کے ریاستی صدر کمانم راج شیکھرن نے تروونت پور م میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران دعوی کیا کہ سنگھ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ صوبے میں بی جے پی کارکنوں پر سی پی ایم کارکنوں کی طرف سے مبینہ طورپر بار بار حملہ کئے جانے کے واقعات کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے قدم نہیں اٹھایا تو مرکز محض خاموش تماشائی بن کر نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر نے مرکزی داخلہ سکریٹری سے کیرالہ کی زمینی حقیقت پر ایک رپورٹ مانگی ہے۔تروونت پور م میں بی جے پی کے ایک دفتر پر منگل کی رات دیسی بم سے حملہ کیا گیا تھا اور پارٹی نے سی پی ایم کے کارکنوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Share: